عمران خان انٹرنیشنل سازش نہیں اپنے اعمال سے دوبارہ ڈی چوک پہنچے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان انٹرنیشنل سازش نہیں اپنے اعمال سے دوبارہ ڈی چوک پہنچے،عمران خان آپ کسی سازش کا شکار نہیں آپکی پارٹی نے عدم اعتماد کیا۔
حمزہ شہباز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ گوجرانوالہ کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کل کراﺅڈ کی وجہ سے رفتار سست رہی، شاہدرہ پہنچنے میں تاخیر ہو گئی دو بجے بھی لوگ موجود رہے،مرکزی نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ مہنگائی مکاﺅ لانگ مارچ کا اصل نام رد الشیطان اور ردالفساد ہونا چاہئے، قومی وسائل و پیسہ استعمال کرکے ٹیکس کے پیسے جلسے میں لگائے، کس نے حق دیا کہ قوم کے پیسے سے جلسے کریں۔مریم نواز نے کہاکہ ووٹنگ میں تاخیر اسی لئے کروائی گئی کہ ڈی سی اوز کو دو سو بسیں لانے کا کہا، کہاں سے لوگ لائیں، گھی ایک ڈبہ قسطوں پر خریدنے پر مجبور ہیں، حلال کا پیسہ ہو تو پانچ سو روپے گھی کیسے لیں گے۔
نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ آپ سے حساب لیاجائے گا امر باالمعروف کہہ کر مذہب کارڈ استعمال کیاگیا، عمران خان کے جلسے کےلئے کلمہ کے نام پر اکٹھا کیاجارہاہے ، چینی ،آٹا ،گیس، بجلی چھیننا امر بالمعروف ہیں ،انہوں نے کہاکہ مولانا کو ڈیزل کہتے ہیں تو ڈیزل عمران خان ہیں، ڈیزل کا نام عمران خان سے منسوب کرنا چاہئے، کہتے آپ بلاول اردو نہ سیکھا پندرہ سال میں اردو تو نہ سیکھ سکے ہو یا نہ ہو آپ پندرہ سال میں تمیز نہ سیکھ سکے۔مریم نواز نے کہاکہ لوگوں کو چوہے کہتے سب سے پہلے آپ نے ووٹ کی پرچی کو کترا، پارلیمنٹ ووٹنگ کو آگے کرتے تو یہ آئین کو کتر رہے ہیں، عمران خان وہی چوہا ہے جو آٹا چینی اور ملکی ترقی کو کھا گیاہے، ایل این جی ایک سو بائیس ارب روپے کا سکینڈلز چینی آٹا ادویات کا سکینڈل کیا آپ کو بھول گیا ، کون سا امر بالمعروف ہے جس کےلئے لوگوں کو بلا رہے ہیں۔سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ عمران خان انٹرنیشنل سازش نہیں اپنے اعمال سے دوبارہ ڈی چوک پہنچے، نیکی کا حکم دینے کا آپ کہتے ہیں منوں برف تلے لوگ آوازیں دیتے رہے کیوں آواز نہ سنی، شہبازشریف آپ سے ہزار گنا اچھا ہے انہیں بوٹ اور ہیٹ کا طعنہ دیتے رہے اسے خدمت کہتے ہیں شو بازی نہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہاکہ ہزارہ برداری چیخ چیخ کر وزیراعظم کو پکارتی رہی ،لڑکی کے گھر دفنانے والا مرد نہیں تھا عمران خان وہاں نہیں گیا کہتے بلیک میلنگ میں نہیں آﺅں گا،انہوں نے کہاکہ کبھی آپ دھمکی دیتے ہیں تین چار سال پہلے انہی لوٹوں میں وضو کرتے رہے،عمران خان آپ کسی سازش کا شکار نہیں آپکی پارٹی نے عدم اعتماد کیا، کیا امریکہ نے دو درجن لوگوں کو پارٹی چھوڑنے کا کہا تھا کارکردگی ارو نالائقی سے کوئی سیاسی شخص ووٹ کےلئے حلقوں میں نہیں جا سکتا ۔ مریم نوازنے کہاکہ امریکا سے واپسی پر کہاکہ ورلڈ کپ جیت کر آیا کیا اس وقت سازش نہیں کررہاتھا، کیا باہیڈن کے فون کا انتظار نہ کرتے رہے، آپکی پارٹی جیسے بنی ویسے ٹوٹ گئی ،ساتھی جو کچن چلاتے خرچے و ناز اٹھاتے رہے جہاز میں لوگ لاتے رہے انہی لوگوں نے عدم اعتماد کیا۔
مریم نواز نے کہاکہ پندرہ سے سولہ ضمنی انتخابات ہارے ہیں نہ پارٹی نہ پارلیمنٹ چاہتے ہیں آپ رہیں کیوں اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں ،ٹرمپ کارڈ یہی ہے استعفیٰ دیں اور ہمیشہ کےلئے گھر چلے جائیں، کان پک گئے طاقتور کےلئے الگ الگ قانون ہیں ای سی پی کے نوٹس پر کان نہ دھرے پھر کہتے ای سی پی نوازشریف کا بندہ ہے، اگر نوازشریف لندن سے سب چیزیں کنٹرول کررہاہے تو شرم سے مستعفی ہو جانا چاہیے، ان کاکہناتھا کہ فارن فنڈنگ کیس پر سات سال سانپ بنے بیٹھے رہے،طاقت ہمیشہ ساتھ نہیں رہتی طاقت کمزور ہوئی سکینڈل کا جواب دینا ہوگا،مریم نواز نے کہاکہ ن لیگ شریف خاندان و لیڈران کے خلاف کیسز بنائے،بارہ سو کروڑ روپے شریف خاندان کے بیرون ملک کیسز پر لگائے تو انٹرنیشنل کیسز میں کلین چٹ ملی،موسوی ،ارشد ملک نے معافی مانگی عمران خان وقت قریب ہے تم بھی معافی مانگو گے، بہتان کی سزا یہی سمجھ نہیں آ رہا کہاں جاﺅ جو الزام لگائے سب سامنے آ رہے ہیں۔سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ فرح نامی خاتون کے سکینڈلز سامنے آئیں گے، عمران خان چالاک لومڑی نہ بنو نوازشریف جلد آئیں گے،جو بھی منصوبہ بنا اس پر ن لیگ کی مہر لگی۔
ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہاکہ لاہور کے باسیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے لانگ مارچ میں آکر چار چاند لگائے،لوگوں نے گاڑیوں اور رکشوں سے اتر کر سلام پیش کیا ،عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی میں جمع کروائی کل سڑکوں پر بھی عدم اعتماد سڑکوں پر عوام نے جمع کروا دی ہے،لیگی رہنما نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن نے ٹھان لیا عوام کی منشا ہے فیصلہ ہے عمران نیازی کو گھر جانا ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم سے انتقام لیا جیلوں میں ڈالا انا کے بت کو راضی کیا لیکن جو زخم عوام کے دل پر لگائے ہیں بھوکے سوتے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ ڈھونگ ہے ادویات ہی نہیں ملتیں، جھوٹ لعنت تلے پرانے پاکستان کو دفن کر دیا، اسلام آباد آ رہے ہیں تمہاری طرح تماش بینی کےلئے نہیں آ رہے،کسی امپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں ، حمزہ شہباز نے کہاکہ عمران خان کو بنی گالہ سے اتار کر عوامی عدالت میں پیش کریں گے، پچاس لاکھ گھر دور کی بات بے گھر ہو گئے ایک کروڑ نوکریاں نہ دیں بے روزگاری پیدا کی، لوگوں سے اپیل کرتا ہوں بچوں کے مستقبل و پاکستان کےلئے مہنگائی مکاﺅ لانگ مارچ میں حصہ ڈالنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ کہتے خودکشی کر لوں گا اگر آئی ایم ایف کے پاس جاﺅں گا ،لوگ بے روزگاری و بھوک سے مررہے ہیں، نیازی کو جانا ہے ریاست مدینہ کے نام کی گناہ پر تمہیں سزا ضرور ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو جھٹکے پر جھٹکا۔فردوس عاشق اعوان بھی پارٹی چھوڑنے کو تیار۔مسلم لیگ ن سے رابطہ