علیمہ خان کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت واپس لینےکی بنیادپرخارج
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جناح ہاؤس جلاؤ گھراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ،علیمہ خان کی قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت واپس لینےکی بنیادپرخارج کر دی گئی۔
انسداددہشتگردی عدالت کےجج اعجازاحمدبٹرنےضمانت پرسماعت کی،علیمہ خان نےعدالت میں پیش ہو کر ضمانت واپس لی،علیمہ خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 96/23 درج ہے۔
علیمہ خان نےوکیل رانامدثرکی وساطت سےدرخواست ضمانت دائرکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا
دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی، پولیس کے مطابق ملزمہ کو شناخت پریڈ میں شناخت کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمہ رابعہ سلطان کی جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی، ملزمہ کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا درکار ہے، عدالت ملزمہ رابعہ سلطان کا جسمانی ریمانڈ دے۔