اسلام آباد جیل کمپلیکس کی قسمت جاگ گئی۔وزیراعظم کا اگلے سال مکمل کرنیکا حکم

Jun 27, 2022 | 17:37:PM
اسلام آباد جیل کمپلیکس کی قسمت جاگ گئی۔وزیراعظم کا اگلے سال مکمل کرنیکا حکم
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے10 سال سے زیر تعمیر جدید اسلام آباد جیل کمپلیس اگلے مالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ماڈل جیل کمپلیکس کا سالوں سے زیر التوا منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق وزیراعظم نے اگلےمالی سال میں مکمل کرنے کا حکم دےدیاہے۔ اس مقصد کے تحت وزیراعظم نے جیل منصوبے کے جائزے کے لئے 6 رکنی کمیٹی بنا دی جس کے سربراہ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ مقرر کیے گئے ہیں۔کمیٹی کے ارکان میں داخلہ، ہاؤسنگ، منصوبہ بندی کی وزارتوں کے سیکریٹری، چیف کمشنر اسلام آباد اور چئیرمن سی ڈی اے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد جیل کمپلیکس کو دنیا کی جدید جیلوں کی طرز پر تعمیر کیا جارہا ہے تاہم عمارت کی تعمیر نہ ہونے سے اسلام آباد کے قیدیوں کو گزشتہ 6 دہائیوں سے اڈیالہ جیل میں رکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو عدالت سے ایک اور جھٹکا

موٹر وے کے قریب سیکٹر ایچ 16 میں90 ایکڑ پر محیط یہ جدید جیل تعمیر ہو رہی ہے۔دو منزلہ بیرکوں والی اس جیل میں 2 ہزار قیدیوں کو رکھا جائے گا جس میں سکول، مساجد، ٹریننگ سینٹر، کھیل کے میدان، آئی سی ٹی کی عدالتیں بھی اس جیل کمپلیکس کا حصہ ہیں جبکہ جیل حکام کی تربیت کا مرکز بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کیلئے آخری موقع