اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.50 روپے سستا، روپے کی قدر بحال ہونے لگی

Jun 27, 2022 | 16:58:PM
اوپن مارکیٹ، ڈالر، کمی، روپیہ، بحال، قدر، 24نیوز
کیپشن: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر کم ہوگئی۔ اور یہ سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ اب اوپن مارکیٹ سے بھی روپے کی قدر کے حوالے سے اچھی خبر آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2.50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 209 روپے سے سستا ہوکر 206.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ سستا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو  عدالت سے ایک اور جھٹکا

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ادائیگی پر ڈالر کی قدر بڑھی ہے۔ دیگر غیرملکی کرنسیز کے مقابلے میں بھی روپے کی قدر بحال ہوئی ہے۔ یورو کی قدر میں 3 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں ڈیڑھ روپے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ کرنسی کی نئی قیمت 254.50 روپے ہوگئی ہے۔ سعودی ریال 55.30 روپے پر برقرار ہے۔