سندھ حکومت نے ایک اور وعدے کی تکمیل کردی 

Jun 27, 2021 | 21:03:PM
سندھ حکومت نے ایک اور وعدے کی تکمیل کردی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ حکومت نے ایک اور وعدے کی تکمیل کردی ۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ حکومت سندھ نے پنجاب کالونی، دہلی کالونی، چانڈیو ویلیج اور ملحقہ علاقوں کی مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کردیاہے،دہلی کالونی، پنجاب کالونی ، چانڈیو ویلیج اور ملحقہ علاقوں کیلئے پنجاب چورنگی انڈر پاس سے راستہ بنا دیا گیا۔
مرتضیٰ وہاب کاکہناتھا کہ انڈر پاس کی تعمیر کے وقت عمارتوں کے مکینوں نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا تھا،عدالتی اسٹے کی وجہ سے انڈر پاس سے ان علاقوں کی جانب راستہ نہیں بنایا جاسکا تھا،سندھ حکومت نے عدالت سے حکم امتناعی ختم کروایا اور راستے میں حائل زمین کی خریداری بھی کی۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ بعض تجاوزات کا خاتمہ کرکے انڈر پاس سے کٹ بنانے کا کام شروع کردیا جائیگا،دہلی کالونی، پنجاب کالونی، چانڈیو ویلیج اور ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔ان کاکہناتھا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کررہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے،ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نالائق حکومت کو سندھ کی زراعت اور صنعتوں کی تباہی کی پرواہ نہیں، ناصر شاہ