پیر سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ

Jun 27, 2021 | 19:21:PM
 پیر سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ بھر میں پیر سے درگاہیں اور مزارات کھولنے کے احکامات جاری ، مزارات اور درگاہوں میں سماجی فاصلہ، ماسک اور سینیٹائزر گیٹ ضروری ہوگا، نوٹیفکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) کے تحت پیر سے تمام مزارات اور درگاہیں کھل جائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین اور عملے کا ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ تمام داخلی راستوں پر سینی ٹائزر دستیاب ہوں، مزارات اور درگاہوں پر احتیاطی تدابیر اور ہدایتی بینرز آویزاں ہوں۔
 صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مزارات اور درگاہوں پر عوام کا رش نہ لگنے دیا جائے جبکہ زائرین کو 10 منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔50 سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں، کھانسی اور بخار کی علامات والوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مزارات پر روزانہ سپرے اور دھلائی کرنا لازمی ہوگا، مزارات پر لنگر تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں 2 جولائی سے 15 اگست تک چھٹیاں دینے کی تجویز