میرا بچہ میرےساتھ ہےتصویر نہ لینا۔۔ہاتھی نے سعودی باشندے کو مار ڈالا

Jan 27, 2022 | 23:16:PM
یوگنڈا ،مرچیسن فالز، نیشنل پارک، ہاتھی، چہل قدمی)
کیپشن: یوگنڈا کے مرچیسن فالز نیشنل پارک میں ہاتھی چہل قدمی کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) یوگنڈا میں ایک ہاتھی نے حملہ کر کے سعودی باشندے کو موت کی نیند سلا دیا۔ سعودی سیاح ایمن سید الشاہانی اپنے تین دوستوں کے ہمراہ دیگر سیاحوں کے ساتھ سفاری ٹور کی وین میں سوار تھا۔ 

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطاب  یہ واقعہ افریقی ملک یوگنڈا کے شمال مغرب میں واقع مرچیسن فالز نیشنل پارک میں پیش آیا۔جہاں راستے میں ایک مقام پر چند منٹ آرام کے لئےگاڑی کو روکا گیا تو ایمن اور اس کے تینوں دوست وہاں نیچے اتر گئے۔پارک کے نگران ایڈسن نوامانیا کے مطابق ایمن کو اس مقام پر ایک ہاتھی اور اس کے ساتھ ایک اور شیر خوار ہاتھی نظر آیا۔ ایمن ان کی تصویر لینے کے لئے اپنے دوستوں سے دور چلا گیا اور اسی لمحے ہاتھی نے ایمن پر حملہ کر کے اس کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔نگراں نے مزید بتایا کہ یہ بات لوگوں کے علم میں ہونی چاہیے کہ ہاتھی اور دیگر جانور جب اپنے بچوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو وہ بہت زیادہ حساس ہو جاتے ہیں۔ وہ اسی صورت حملہ کرتے ہیں جب انہیں اپنے اور اپنے بچوں کے لیے کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ ایسے موقع پر ہاتھی کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:  اورنج لائن سٹیشن کے پلر میں بلی کا بچہ پھنس گیا، 5 روز گزر گئے، انتظامیہ خاموش