حکومت کو اخراجات کیلئے قرض لینے کی ضرورت نہیں، حفیظ شیخ

Jan 27, 2021 | 18:03:PM
حکومت کو اخراجات کیلئے قرض لینے کی ضرورت نہیں، حفیظ شیخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت کو اخراجات کیلئے قرض لینے کیلئے ضرورت نہیں، ماضی کے قرضوں کیلئے قرض لینے کیلئے مجبور ہو جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ خزانہ حفیظ شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکنامک ریکوری بہت اچھی انداز سے ہو رہی ہے، بڑی انڈسٹریز کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ میں ملکی کی برآمدت میں کئی سالوں بعد اتنا اضافہ ہوا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوشش یہ ہے کہ صنعتوں کو وہ مراعات جاری رکھیں جس سے انڈسٹرٹیلائزیشن ہو۔ ان اقدامات میں ٹیکسوں میں اضافہ ہوگا، ترسیلات زر کیلئے مراعات دی گئیں اس وجہ سے سیلات زر میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ کوشش یہی ہے کہ اس کے اثرات عام لوگوں تک پہنچ جائیں ۔ گزشتہ سات ہفتوں َسے قیمتوں سے متعلق حساس انڈیکس میں کمی آرہی ہے۔
حفیظ شیخ نے کہا کہ مہنگائی کی صورت میں بہتری آرہی ہے، آمدنی اور اخراجات میں فرق پازیٹو ہے۔ حکومت کو اپنے اخراجات کیلئے قرض لینے کی ضرورت نہیں ، ماضی کے قرضوں کیلئے حکومت قرض لینے کیلئے مجبور ہوجاتی ہے، گزشتہ ڈھائی سال میں چھے ہزار ارب روپے ماضی کے قرضوں پر سود کیلئے دیئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: