سی اے اے کی جانب سے  لائسنس روکنے کا معاملہ، 130 پائلٹس گراؤنڈ کردیئے گئے

Feb 27, 2024 | 15:09:PM
سی اے اے کی جانب سے  لائسنس روکنے کا معاملہ، 130 پائلٹس گراؤنڈ کردیئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد)سی اے اے کی جانب سے پائلٹس کے لائسنس روکنے کا معاملہ، ملک بھر میں 130 پائلٹس گراونڈ کردئیے گئے۔

130پائلٹس کے لائسنس جاری نہ ہونے پر انکی فلائنگ بھی رک گئی، ائیرکرافٹس اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے نئے قانون ایوی ایشن ایکٹ 2023 پہ تحفظات کا اظہار کردیا،ائیرکرافٹس اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن ایکٹ 2023 میں ڈائریکٹرز سے لائسنس دستخط کا اختیار لیکر ڈی جی سول ایوی ایشن کو دینا غلط ہے،نئے قانون کے باعث پائلٹس کے لائسنس دستخط نہ ہونے پر زیر التواء ہیں۔

ائیرکرافٹس اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق 130پائلٹس کے لائسنس جاری نہ ہونے پر انکی فلائنگ بھی رک گئی ہے،ملکی ائیرلائنز کے پاس پہلے ہی پائلٹس کی قلت ہے، وزیرہوابازی معاملے کا نوٹس لیں،پائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کے اختیارات سے متعلق ایوی ایشن ایکٹ 2023 میں ترمیم کی جائے۔