پاکستان کے ڈالر بانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے لگی:بلوم برگ رپورٹ

Feb 27, 2024 | 14:58:PM
پاکستان کے ڈالر بانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے لگی:بلوم برگ رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)پاکستان کے ڈالر بانڈ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے لگی۔

بلوم برگ رپورٹ کے مطابق سیاسی بے یقینی ختم ہونے سے پاکستانی ڈالر بانڈ اچھا ہوگیا،پاکستان کے ڈالر بانڈ کا ریٹ مارکیٹ کے ریٹ سے زیادہ ہے ،الیکشن نے سیاسی بے یقینی کم کی ہے ، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔

بینک آف امریکہ کےمطابق پاکستان کے ڈالر بانڈ کا ریٹ مارکیٹ کے ریٹ سے زیادہ ہے،بینک آف امریکہ نے پاکستان کے ڈالر بانڈ کا درجہ مارکیٹ ویٹ سے بڑھا کر ہیوی ویٹ کردیا،رپورٹ کے مطابق پالیسی خدشات گزشتہ برس جیسے ہیں، آئی ایم ایف معاہدے سے وہ بھی ختم ہونگے،بتایا ہے کہ پاکستان کے 2026 بانڈ کی خریداری 83 ڈالر کا ہدف کے ساتھ کر رہے ہیں، پاکستان کے 2026 بانڈ کا ریٹ ابھی 77 ڈالر ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں میچور ہونے والے 1 ارب ڈالر کی ادائیگی سے اعتماد مزید بڑھاے گا،اپریل کی ادائیگی سے پاکستانی بانڈ کی خریداری مزید بڑھے گی۔نیا آئی ایم ایف پروگرام اعتماد بڑھائے گا،پاکستانی بانڈ کی قیمت ایس اینڈ پی کی ریٹنگ کی بہتری کی امید بھی بڑھ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارکیٹ کی نظریں البتہ کابینہ کے انتخاب پر رہیں گی،کابینہ اراکین کی آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کی صلاحیت پر نظریں رہیں گی۔