اسحاق ڈار کی زیرصدارت کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، کابینہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا

Feb 27, 2023 | 21:10:PM
اسحاق ڈار کی زیرصدارت کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، کابینہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا
کیپشن: اسحاق ڈار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا،اجلاس میں کفایت شعاری سے متعلق کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،سیکرٹری خزانہ نے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کی صورتحال پر پریزنٹیشن دی۔ 
سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ وزارتیں ، ڈویژن پہلے ہی ان اقدامات پر کام کر رہے ہیں،ان فیصلوں میں دی گئی کسی بھی چھوٹ اور خلاف ورزی کی پورٹنگ اور فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ کمیٹی نے تمام پی اے اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے موجودہ بجٹ میں 15 فیصد کٹوتی پر عملدرآمد کریں،یہ فیصلہ کیا گیا کہ وقت اور اخراجات کی بچت کیلئے تمام میٹنگز کیلئے ٹیلی کانفرنسز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کے پرتعیش گاڑیوں کے استعمال کو واپس لینے کے فیصلے پر کسی بھی صورت میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،متعلقہ ادارے بغیر کسی استثنیٰ کے اپنی صفوں میں خلوص اور لگن کے ساتھ کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی