انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے روپے کو پچھاڑ دیا، بڑی خبر

Dec 27, 2022 | 17:57:PM
انٹربینک، اوپن مارکیٹ، ڈالر، روپے کو پچھاڑ ،
کیپشن: ڈالر بمقابلہ روپیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے روپے کو پچھاڑ کر رکھ دیا، دونوں محاذوں پر پاکستانی کرنسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 33پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے سے تجاوز کرگیا،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 225.82روپے سے بڑھ کر 226.15روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب ماہرین کاکہناہے کہ ڈالر کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 234.50 روپے سے بڑھ کر 235 روپے پر پہنچ گیا .
اوپن مارکیٹ میں یورو 50 پیسے اضافے سے 263 روپے پر پہنچ گیا جبکہ برطانوی پاو¿نڈ 300 روپے پر ہی برقرار رہا ،اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 50 پیسے کمی سے 69 روپے اورسعودی ریال 20 پیسے کمی سے 65.80 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ریکارڈ قائم