(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الحمان کے حکم پر وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ جہانزیب کو تبدیل کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطبق ڈپٹی سیکرٹری جہانزیب کو ڈپٹی سیکرٹری سروسز تعینات کیا گیا ہے اور ان کی جگہ عبدالرؤف مہر کو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا تو چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا، تاہم بعدازں ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی اور صوبائی کابینہ کو بحال کیا۔