حکومت فائنل رائونڈ سے قبل ہی گھبرا گئی،قمر زما ن قا ئرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاکہ 27دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ملک دشمنوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو عوام سے جدا کیا۔ے نظیر بھٹو شہید لوگوں کے دلوں میں زندہ اور قاتل نفرت کی علامت ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق ان کا کہنا ہے کہ بی بی شہید نے پاکستان کی خاطر جان کی قربانی دی، ہر دلعزیز راہنما شہید بی بی نے بحیثیت وزیراعظم محکوم و محروم طبقات کیلئے یادگار اقدامات اٹھائے ۔بے نظیر بھٹو شہید بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت چہرہ تھیں۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کا سوات میں پاکستانی پرچم سربلند کرانا قومی کارنامہ تھا ،بی بی شہید کی روح قومی مجرموں کا پیچھا کر رہی ہے ۔بی بی شہید کا قول "جمہوریت بہترین انتقام" ہے جمہوریت پسندوں کا نعرہ بن چکا ہے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی حکومتی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی،حکومت پی ڈی ایم کے فائنل راونڈ سے قبل ہی گھبرا چکی ہے، پی ڈی ایم متحد ہے اور رہے گی، وزرا کے بیانات سے انکی پریشانی عیاں ہوتی ہے۔