کراچی:آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر مشاورت

Aug 27, 2023 | 23:55:PM
کراچی:آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر مشاورت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے کی ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

کراچی میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان  تعلقات کو مزید دوام و  استحکام بخشنے کیلئے   تفصیلی بات چیت ہوئی ، کاروباری تعلقات کو  مزید بڑھانے اور مضبوط کرنے  کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل معاف؟ نگران وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

اس موقع پر  صدر آصف علی زرداری نے سیلاب کے دوران متاثرین کی امداد کے حوالے سے برطانوی حکومت کے اقدامات کو سراہا ، تشکر کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 صدر آصف علی زرداری سے برطانوی سفارت کاروں کی ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما  شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا بھی  موجود تھے۔