پاک فوج نے کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو ریسکیو کر لیا

Aug 27, 2022 | 20:00:PM
آئی ایس پی آر، ریسیکیو
کیپشن: آئی ایس پی آر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک فوج نے کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو ریسکیو کر لیا۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر پشاور کور نے متاثرہ افرادسے رابطہ کیا ،22 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کمراٹ سے نکالا گیا، کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر پشاور کور کے جوانوں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے افراد کو نکالا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کچھ خاندان پہاڑیوں پر چلے گئے، جنہیں خراب موسم کے باعث نہیں نکالا جا سکا،پہاڑوں پر موجود خاندانوں کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ برقرار ہے، موسم ٹھیک ہوتے ہیں متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا جائے گا۔آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ سیلاب کی وجہ سے سوات اور گردونواح کا سفر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیرخزانہ کا آئی ایم ایف سے رابطہ