شاباش پاکستان۔۔۔5 کروڑ کورونا ویکسین لگوانے کا سنگ میل عبور

Aug 27, 2021 | 19:40:PM
شاباش پاکستان۔۔۔5 کروڑ کورونا ویکسین لگوانے کا سنگ میل عبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، اب تک 5 کروڑ سے زائد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شاباش پاکستان، ملک بھر میں 50 ملین سے زائد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں، اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو ہماری اپیل ہے کہ اپنے آپ کو ویکسین لگوائیں۔
اپنے بیان میں این سی او سی نے لکھا کہ کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے 28 دن بعد کسی بھی مرکز پر جا کر اپنی دوسری ڈوز لگوائیں۔آخر میں اپنے پیغام میں این سی او سی نے لکھا کہ آئیں ملکر پاکستان کو محفوظ بنائیں۔

اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے پٹرول لینے کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اگر پٹرول لینا ہے تو اس کے لئے ویکسین اہم شرط ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق یکم ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا، شہر کے متعدد پٹرول پمپس پر بینرز لگا دئیے گئے ہیں۔
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 95 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 341 ہوگئی۔
24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 578، سندھ میں 4 لاکھ 27 ہزار 37، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 59 ہزار 483، بلوچستان میں 32 ہزار 14، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 795، اسلام آباد میں 97 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 478 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 20 ہزار 285 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 26 ہزار 82 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 95 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 706، سندھ میں 6 ہزار 766، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 884، اسلام آباد میں 860، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 172 اور آزاد کشمیر میں 689 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں: بلاول بھٹوزرداری