نواز شریف نے پی ٹی آئی حکومت ختم کی جلد عمران کی سیاست بھی ختم کر دینگے:مریم نواز

Apr 27, 2022 | 23:32:PM
مسلم, لیگ ن , نائب ,صدر, مریم ,نواز شریف
کیپشن: مسلم لیگ ن  کی نائب صدر مریم نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن  کی نائب صدر مریم نواز شریف نے  کہا کہ نواز شریف نے لندن سے پی ٹی آئی کی حکومت ختم کر دی ہے اور جلد ہی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیاست بھی ختم کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز نے بدھ کی شب لاہور کے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں واقع  کھوکھر پیلس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے عمران خان نیازی کی جانب سے سیاسی انتقام کے باوجود کھوکھر خاندان کی نواز شریف سے وفاداری کو سراہا۔مریم نواز  نے کہا کہ عمران نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا سامنا نہیں کیا اور مخالفین کو دبانے کے لیے اپنے غنڈے اور ٹھگ بھیجے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور صدر عارف علوی کی جانب سے آئین پاکستان کی خلاف ورزی کی وجہ سے سپریم کورٹ آدھی رات کو کھولی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کی ٹیم کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ان کے بھائی منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ایک دو روز میں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ رونا بند کریں اور قوم کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں۔

اس سے قبل حمزہ شہباز نے ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کیا اور صدر پاکستان اور گورنر پنجاب کو متنبہ کیا کہ وہ منتخب وزیر اعلیٰ کے حلف کے معاملے میں آئین کی پاسداری کریں۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی اور گورنر پنجاب ہوش کے ناخن لیں ورنہ عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔حمزہ نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کا کوئی وزیر اعلیٰ نہیں ہے۔

کنونشن کے دوران پارٹی کی سیاسی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے زبردست آتش بازی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور فضل الرحمان ملاقات ، سیاسی صورتحال پر مشاورت