ایرانی پابندیوں کی فہرست میں چینی اداروں کی شمولیت کو مسترد کرتے ہیں: چین

تہران کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی تیاری کے سلسلے میں امریکا نے چینی اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے:وزارتِ تجارت

Sep 26, 2023 | 23:36:PM
ایرانی پابندیوں کی فہرست میں چینی اداروں کی شمولیت کو مسترد کرتے ہیں: چین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چینی وزارت تجارت نے امریکا کی جانب سے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کی فہرست میں چینی اداروں کی شمولیت کو مسترد کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ بیجنگ امریکا کی ایران سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں چینی کمپنیوں اور افراد کو شامل کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے، تہران کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی تیاری کے سلسلے میں امریکا نے چینی اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! ڈرون حملے میں فوجی جانبحق

واضح رہے کہ امریکی محکمہ تجارت نے روس، جرمنی، چین اور دیگر ممالک کے 28 اداروں پر برآمدی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی حکومت کے سرکاری فیڈرل رجسٹر میں شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ بیورو آف انڈسٹری اینڈ سکیورٹ جو کہ امریکی محکمہ تجارت کے ڈھانچے کا حصہ ہے نے اطلاع دی ہے کہ یہ ادارے امریکی قومی سلامتی کے مفادات اور امریکا کی خارجہ پالیسی کےخلاف کام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ چین کی متعدد دیگر درج کمپنیوں نے مبینہ طور پرامریکی نژاد سامان خریدا یا خریدنے کی کوشش کی جو بالآخر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور ڈرونز بنانے کے لیے ایرانی پروگراموں کی حمایت کے لیے بھیجے گئے تھے۔ پابندیوں کا شکار سپلائی کرنے والے پہلے خصوصی لائسنس حاصل کیے بغیرامریکی سامان کو امریکی محکمہ تجارت سے منظور شدہ قانونی اداروں کو نہیں بھیج سکیں گے۔