اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، مزید 6 فلسطینی شہید اور 21 زخمی

Oct 26, 2022 | 12:09:PM
(ویب ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 نوجوانوں کو شہید اور 21 کو زخمی کردیا۔
کیپشن: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
سورس: اے ایف پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے 6 نوجوانوں کو شہید اور 21 کو زخمی کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

اسی دوران اسرائیلی فوج نے ایک مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے 6 فلسطینی نوجوان شہید اور 21 زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 14 سے 34 سال کے درمیان ہیں اور یہ سب نہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے والے ممالک پر تنقید

فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ قابض فوج نے گولی لگے نوجوانوں کو مرنے کے لیے سڑک پر چھوڑ دیا۔ اگر بروقت لایا جاتا تو نوجوانوں کی جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ نے بتایا کہ فوجی کارروائی میں فلسطینی جنگجوؤں کے نئے اتحاد ’عرین الاسود‘ کے سربراہ ودیع الحوح اور ان کے ساتھیوں کو ہلاک کیا گیا۔