مسلمان  طالب علم کو دہشتگرد کہنے پر نیوجرسی کا معلم ملازمت سے برطرف

Oct 26, 2021 | 21:39:PM
نیوجرسی امریکی اسکول
کیپشن: امریکی اسکول میں معلم برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی ریاست نیو جرسی میں ریاضی کے اسسٹنٹ ٹیچر کو مسلمان طالبعلم کو دہشتگرد کہنے پرملازمت  سے برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریج فیلڈ میموریل ہائی اسکول میں  ریاضی کی کلاس میں ایک مسلمان طالبعلم نے اسائنمنٹ مکمل کرنے کیلئے استاد سے ٹائم مانگا تو استاد نے یہ کہہ کر جواب دیا کہ''ہم دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں کرتے '' جس پر اسکول انتظامیہ نے انہیں نوکری سے فارغ کردیا۔
 مسلمان طالب علم محمد  زوبی نے استاد سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے سامنے مجھ سے اور میری فیملی سے معذرت کرے۔اسکول انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ طالبعلموں اور اساتذہ کیساتھ کسی امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
محمد زوبی نے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا تھا کہ واقعی ٹیچر نے مجھے ایسا کہا میں اپنے کلاس فیلوز  کوبتایا کچھ طلباصدمے  میں تھے اور کچھ نے ہنس کر ٹال دیا۔محمد زوبی نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بعد ٹیچر میرے پاس آیا اس نے مجھے بتایا کہ میرا  ہرگز مطلب  یہ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاوری گرل دنا نیر کی پاکستان کی اہم شخصیت کیساتھ تصاویر وائرل