یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ملوں سے چینی کی خریداری روک دی

Nov 26, 2020 | 21:56:PM
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ملوں سے چینی کی خریداری روک دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز نے مقامی شوگر ملوں سے مہنگی چینی کی خریداری روک دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت تک شوگر ملوں سے چینی نہ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا، مقامی شوگر ملوں سے چینی مہنگی پڑ رہی ہے، کارپوریشن کو درآمدی چینی مقامی کے مقابلے میں سستی پڑرہی ہے، حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو درآمدی چینی فراہم کررہی ہے، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کو درآمدی چینی 82روپے فی کلو اور مقامی چینی 97روپے میں پڑے گی، اس لئے شوگر ملوں سے چینی نہیں خریدی جائے گی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو درآمدی چینی مقامی کے مقابلے میں فی کلو 15 روپے سستی پڑ رہی ہے اور حکومت کی جانب سے درآمدی چینی فراہم بھی کی جا رہی ہے جبکہ چینی وافر مقدار میں دستیاب بھی ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے چند روز قبل مقامی شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی مہنگی پیشکش موصول ہونے کے باعث 35 ہزار میٹرک ٹن کا ٹینڈر منسوخ کر دیا تھا۔