مریم نواز شریف کا ناموراداکار طلعت حسین کے انتقال پر  اظہار  افسوس

May 26, 2024 | 12:25:PM
مریم نواز شریف کا ناموراداکار طلعت حسین کے انتقال پر  اظہار  افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے ناموراداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلعت حسین کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے طلعت حسین کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے، مریم نواز شریف نے کہا کہ طلعت حسین فن اداکاری میں اپنی مثال آپ تھے۔

 واضح رہے کہ  اداکار طلعت حسین صحت کی خرابی کے باعث کافی عرصے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سےبھی کر دی گئی ہے۔

 معروف اداکارطلعت حسین کچھ عرصہ سے ذہنی بیماری ڈیمنشیا کا شکار تھے اور انہیں سینے میں بھی انفیکشن تھا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے