باکسر عثمان وزیر کا ملک میں باکسنگ کے حوالے سے بڑا اعلان

May 26, 2023 | 10:52:AM
 چوبیس جون کو ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ کو کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور لالک جان شہید سے منسوب کردیا۔ کہتے ہیں آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب ٹائٹلز پاک فوج کے شہداء کے نام کرتا ہوں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )باکسر عثمان وزیر نے چوبیس جون کو ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ کو کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور لالک جان شہید سے منسوب کردیا۔ کہتے ہیں آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب ٹائٹلز پاک فوج کے شہداء کے نام کرتا ہوں۔

باکسر عثمان وزیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ’تکریم شہدا ‘کے موقع پر تمام فورسز کے شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ آج تک جتنے ٹائٹلز جیتے سب ٹائٹل کو پاکستان کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کے نام کرتا ہوں۔ عثمان وزیر نے چوبیس جون کو ہونے والی ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ بھی شہدا کے نام کر دی.

عثمان وزیر نے کہا کہ جب ورلڈ بیسٹ باکسر چیمپئن بنا تو خواہش تھی کی پاکستان بھی میزبانی کرے۔ ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ پہلی بار پاکستان میں ہوگی۔ تیرہ ممالک شرکت کریں گے، چیمپئن شپ کا انعقاد گلگت میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کیا بھوک کا احساس بڑھاپے کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے؟

عثمان وزیر نے کہا اپنا ورلڈ یوتھ ٹائٹل ڈیفنڈ کرونگا۔ عثمان وزیر نے بتایا کہ میری دس فائیٹ ہیں جس میں سات ناک آؤٹ ہونگی۔ تنزانیہ کے کھلاڑی کے ساتھ سخت مقابلہ ہو گا۔ دو لڑکیوں کی فائیٹ بھی اس چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔