صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت کا تحریری فیصلہ

Mar 26, 2024 | 11:47:AM
صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت کا تحریری فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے صنم جاوید کی اپیل پر 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں، انکے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ صنم جاوید کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملی، موجودہ حالات میں کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا،فیصلے میں لکھا گیا کہ الزام تھا اپیل کنندہ کا شوہر 2023 کے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروا سکا، اپیل کنندہ کے شوہر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، سال 2023 کا ٹیکس ناگزیر حالات کی وجہ سے جمع نہیں ہو سکا، ان حالات و واقعات کا جائزہ ریٹرنگ افسر کو بھی لینا چاہیے تھا۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کو سینیٹ میں خواتین کی پنجاب کی مخصوص نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر امیدواروں کی لسٹ میں اپیل کنندہ کا نام شامل کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا