موٹرسائیکل سواروں کیلئے اہم خبر آ گئی

Mar 26, 2023 | 18:02:PM
موٹرسائیکل سواروں کیلئے اہم خبر آ گئی
کیپشن: موٹرسائیکل سوار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سٹی ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کریک ڈاؤن،رواں سال 4 لاکھ سے زائد افراد کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔

کریک ڈاؤن کے پیش نظر مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ کی پاسداری کرنا شروع کردی،ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے ہیڈانجری کیسز کی شرح میں واضح کمی آنے لگی،رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال لاہور میں ہیڈ انجری کے باعث 222 شہری لقمہ اجل بنے۔

کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جارہی ہے، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے مطابق موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا،ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔