شادی کی تقریب ۔۔ عین موقع پر دلہن نے بارات کیوں واپس کر دی ؟

Mar 26, 2022 | 23:44:PM
بھارت , شادی, تقریب
کیپشن: بھارت میں شادی کی تقریب (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست بہار کے ضلع بانکا میں دلہا کی دماغی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے دلہن کے انکار پر شادی توڑ دی گئی اور بارات کو واپس بھیجنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی یہ واقعہ ضلع کے شمبھو گنج کا بتایا جا رہا ہے، جہاں شادی کی تقریب کے دوران دولہے کی خراب حالت دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد پنچایت بھی ہوئی لیکن لڑکی اپنے فیصلے پر ڈٹی رہی جس کے بعد دولہا اور بارات کو دلہن کے بغیر واپس جانا پڑا۔ دوسری جانب گاؤں والوں نے بھی دلہن کے فیصلے کو درست قرار دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع کے شمبھو گنج بلاک کے وید پور پنچایت کے ماجھگئی گاؤں کے پرکاش منڈل کے بیٹے سوربھ کمار کی شادی ضلع کے ہی بانکا سموکھیا موڈ گاؤں کے جنک منڈل کی بیٹی نیلم کے ساتھ طے ہوئی تھی۔ مقررہ تاریخ کے مطابق دولہا سوربھ کمار میوزک اور گاڑیوں کے ساتھ بارات کے ساتھ سموکھیا کا رخ کرتا ہوا پہنچا لیکن مالا کے دوران دولہے کو پالکی کی طرح جھولتا دیکھ کر لڑکی نے شادی سے انکار کردیا جس کے بعد لڑکے کو دلہن کے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑا۔

سوربھ کمار اپنے گھر میں دو بھائیوں میں سب سے بڑا بتایا جاتا ہے۔ منگل کو ان کے گھر پر منڈپ پوجا کے بعد ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں بہت سے لوگوں نے شرکت بھی کی۔ اس کے بعد بدھ کو وہ بارات کے ساتھ لڑکی کے گھر پہنچا، جہاں سہرا پہنے دولہے کی حرکتیں دیکھ کر لڑکی نے شادی سے انکار کردیا۔ اس دوران لڑکی کے گھر والوں اور گاؤں والوں نے دولہا کے گھر والوں اور باراتیوں کو خوب سنایا بھی۔اسی دوران گاؤں والوں کا غصہ دیکھ کر دولہا رات کو بارات چھوڑ کر بھاگ گیا۔ ساتھ ہی ڈھولک اور باجے والوں نے بھی وہاں کے ماحول کو دیکھ کر باہر نکلنے میں ہی اپنی بھلائی سمجھی۔ لڑکی کے گھر والوں اور گاؤں والوں کا غصہ دیکھ کر بارات میں آئے لوگ بھی منتشر ہو گئے۔ کسی طرح بغیر دلہن کے دولہا راتوں رات گھر واپس آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام پر پابندی، روس نے نئی ایپلی کیشن متعارف کروا دی