(24نیوز)گورنر پنجاب کا ازبکستان کے ڈپٹی گور نر ،ڈپٹی وزراء اور بزنس مینوں کے 13 رکنی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ ۔گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سر مایہ کاری کر نیوالے غیر ملکی سر مایہ کاروں کو سکیورٹی سمیت تمام سہولتیں دیں گے۔
گورنر ہائوس میں دئیے جانیوالے استقبالیے میں چودھری محمدسرور سے ملاقات میں ازبکستان کی بزنس کیمونٹی نے مختلف شعبوں میں سر مایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں غیر ملکی سر مایہ کاروں کیلئے کیے جانیوالے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا ۔استقبالیے میں ڈپٹی گور نر،وزار ت سر مایہ کاری عبداللہ ، وزارت تعلیم بھی شریک ہوئے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ازبکستان سے افغان شہر مزار شریف، پشاور تک ریلوے کوریڈورکا منصوبہ تاریخی منصوبہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان تاریخی اور ثقافتی تعلقات میں جڑے ہیں۔دونوں ممالک کےرہنماوں نے تجارت، معیشت ، ثقافت سمیت باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ڈپٹی گور نرصوبہ نمنگن انامواوکبجون کہنا تھا کہ ہمارے سر مایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں پہلے بھی سر مایہ کاری کر رہے ہیں اب اسکو فروغ دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ اور ازبکستان کیساتھ ثقافتی روابط کو مزید تقویت مل رہی ہے ۔ استقبالیے میں پاکستانی بزنس مین میاں احسن ،طلعت محمود ،انوار اے غنی ،انجم نثار،عظمت سعید ،اویس روف ،فوادمختار اور دیگر بھی شر یک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گیس بحران جاری،سی این جی صارفین پریشان