شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

Jul 26, 2022 | 17:06:PM
شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24ا نیوز) احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر اہل خانہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کی، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پیش نہیں ہوئے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے وکلاء کی جانب سے انکی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی، احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت ٹوٹل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، نیب ریفرنس میں شہباز شریف ،سلمان شہباز ،حمزہ شہباز، رابعہ شہباز ،نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا ہے،شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر ایک ایک ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام  جبکہ شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیںشہباز شریف نے اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور کرلیا، نوٹیفکیشن جاری