امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ نے ایک بار پھرتباہی مچادی

Jul 26, 2022 | 14:40:PM
فائل فوٹو
کیپشن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ نے ایک بار پھرتباہی مچادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کیلی فورنیا میں رواں موسم گرما کی سب سے بڑی جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوزمائٹ نیشنل پارک کےنزدیک جنگلات میں لگنے والی آگ کےباعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا۔

کیلی فورنیا کےوسط میں اوک فائر جمعہ کو لگی اور ہیٹ ویو کےباعث اس کا رخ نسبتا سرد پیسیفک نارتھ ویسٹ کی جانب بھی ہے۔

کیلی فورنیا فائرڈپارٹمنٹ کے مطابق ماری پوسا کاؤنٹی میں لگنےوالی اس آگ سے 17ہزار 241 ایکٹر پر موجود جنگلات متاثر ہوئے تاہم اب تک صرف 16 فیصد آگ پر قابو پایا جاسکا۔

اس آگ کو رواں سیزن میں کیلی فورنیا میں جنگلات میں لگنے والی بدترین آگ قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم یہ آگ پچھلے برس ڈکسی کےعلاقے میں لگنے والی آگ سے کم ہے جس کےباعث 10 لاکھ ایکٹر جنگلات متاثر ہوئے تھے۔