سیاسی ماحول گرم، پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے

Jul 26, 2022 | 13:59:PM
سیاسی ماحول گرم، پرویز خٹک بھی میدان میں آ گئے
کیپشن: تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک  نے کہا کہ پرویز الہٰی کو آج ہی وزیرِ اعلیٰ دیکھ رہا ہوں،مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہوںگی۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپرویز خٹک نے کہا کہ میرے ساتھ ن لیگ کے کسی شخص نے رابطہ نہیں کیا، نرم مداخلت کے کوئی اشارے ہمیں نہیں آ رہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامہ تین صفحات پر مشتمل ہے۔

  ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامہ میں لکھا کہ دوران سماعت فریقین کے وکلا نے فل کورٹ کے حوالے سے گزارشات کیں، ہم نے وکلا کو فل کورٹ کے حوالے سے گھنٹوں سنا۔

 یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت  ملتوی

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کیس میں صرف ایک ہی قانونی نکتہ شامل ہے کہ آیا 63 ون بی کے تحت پارلیمانی سربراہ ہدایات جاری کر سکتا ہے یا پارٹی کا سربراہ، شجاعت حسین، پیپلزپارٹی اور ڈپٹی اسپیکر کے وکلا نے پارٹی ہیڈ کے ہدایات جاری کرنے کے حق میں دلائل دیئے۔

 تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس تفصیلی سننے کے بعد فل کورٹ بھجوانے کی حد تک استدعا مسترد کرتے ہیں، دوران سماعت فریقین کے وکلا نے گزارشات کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جسے منظور کیا۔