لوگوں کو بتاﺅ شریف خاندان نے کیسے منی لانڈرنگ کی۔۔وزیر اعظم کی ترجمانوں کو ہدایت۔۔اجلاس کی اندرونی کہانی 24 نیوز پر 

Jan 26, 2022 | 19:12:PM
ترجمان۔اجلاس۔شہباز شریف۔کیس۔کرپشن۔عمران خان
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 24نیوز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونیوالے ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر لے آیا ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ، صحت کارڈ اور شہباز شریف کیخلاف کرپشن کیسز پر بات ہوئی ۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹرانسپرنسی رپورٹ کے بارے میں جلاس کو بریفنگ دی اور کہا کہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں مالی کرپشن کا کوئی ذکر نہیں ہے صرف قانون کی حکمرانی سے متعلقہ معاملات کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے 90دن میںکرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا ،موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی سکینڈل سامنے نہیں آیاجبکہ سابق ادوار میں پاناما جیسے بڑے بڑے سکینڈل سامنے آتے رہے ،وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ شہباز شریف کے کرپشن کیسز اور منی لانڈرنگ کے معاملات کو مزید اجاگر کیا جائے ، عوام کو بتایا جائے کہ شریف خاندان نے کس طرح چپڑاسیوں اور کلرکوں کے نام پر منی لانڈرنگ کی ،عمران خان نے ترجمانوں کو صحت کارڈ جیسی بڑی سہولت کے بارے میںعوام کو آگاہ کرنا کی بھی ہدایت کی اور کہاکہ عوام کو بہترین معاشی ا شاریوں سے آگاہ کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اداروں کی معیشت کے حوالے سے رپورٹوں کابھی بتایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگرکوئی بڑا واقعہ رونما نہ ہوا تو معیشت مزید بہتر ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں۔طلبا کے سکول جانے پر پابندی لگ گئی