شہزاد اکبر کا استعفا منظور ۔۔بریگیڈیئر(ر)مصدق عباسی مشیر داخلہ و احتساب تعینات 

Jan 26, 2022 | 16:44:PM
 شہزاد اکبر ، مستعفی، بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی ،معاون خصوصی احتساب
کیپشن:  بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بریگیڈیئر(ر)مصدق عباسی کو مشیر برائے داخلہ و احتساب تعینات کردیاگیا،وزیراعظم کی منظوری کے بعد مصدق عباسی کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
واضح رہے کہ شہزاداکبر کے مستعفی ہونے کے بعد مشیر داخلہ واحتساب کا عہدہ خالی ہوا تھا،بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی سابق ڈی جی نیب بھی رہ چکے ہیں ۔یاد رہے   کہ صدرِ مملکت عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفا منظور کرلیا۔شہزاد اکبر نے 24 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ انہوں نے استعفا وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا تاہم اب صدرمملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیںڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔ کتنے کا ہو گیا؟