امریکا ۔۔ کشتی سمندر میں ڈوبنے سے 39 افراد لاپتہ

Jan 26, 2022 | 11:37:AM
امریکی سمندر میں کشتی ڈوب جانے سے 39 افراد لاپتہ
کیپشن: امریکی کشتی ڈوب گئی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا میں کشتی سمندر میں ڈوبنے سے 39 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری حکام کو  اس وقت الرٹ کیا گیا جب ماہی گیروں نے ایک شخص کو فورٹ پیئرس شہر سے 45 میل دور کشتی کے اوپر ایک شخص کو بیٹھے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہیگا؟ اہم خبر سامنے آ گئی

زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ گروپ نے ہفتہ کی رات بیمنی، بہاماس سے روانہ کیا تھا لیکن وہ بدقسمتی سے خراب موسم کا شکار ہو گئے۔زندہ بچ جانے والے شخص کے مطابق مسافروں میں سے کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہن رکھی تھی۔

ایجنسی کی جانب سے ٹویٹر پر اطلاع دی گئی ہے کہ تلاش کی قیادت میامی کوسٹ گارڈ سیکٹر نے بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے کی تھی۔جزیرہ بیمنی بہاماس کا سب سے مغربی ضلع ہے، جو میامی سے صرف 80 میل دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لفٹ دینے کے بعد خاتون سے زیادتی۔۔عدالت نے مجرم کو بڑی سزا سنا دی

دوسری جانب  امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتی ’انسانی اسمگلنگ کے منصوبے‘ کا حصہ تھی۔