صدر بنا تو شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاو نہیں رکھا جائے گا، ٹرمپ

بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر بہت زیادہ مہربانی کردی، سابق امریکی صدر

Feb 26, 2024 | 22:47:PM
صدر بنا تو شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاو نہیں رکھا جائے گا، ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر بنا تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاو نہیں رکھا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر بہت زیادہ مہربانی کی۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانوی شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکا دیا، اس بات کی شہزادہ ہیری کو معافی نہیں مل سکتی۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ  میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی، قطر رواں ہفتے حماس ،اسرائیل بات چیت کی میزبانی کرے گا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر منتخب ہوا تو شہزادہ ہیری کی کوئی مدد نہیں کروں گا، فیصلہ کرنا میرے اختیار میں ہوا تو ہیری اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔

یاد رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020ء میں امریکا منتقل ہوئے تھے۔