لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج 

Feb 26, 2024 | 20:57:PM
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا خفیہ اداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 19 فروری کے فیصلے کیخلاف وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ،درخواست میں آئی جی اسلام آباد اور اسلام آباد انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں کہا گیاہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پہلے ہی انکوائری کمیشن موجود ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر مقدمہ یا شکایت 26 لوگوں بارے کہا کہ مبینہ طور پر انہیں بلوچستان سے اٹھایا گیا،بلوچستان کے معاملے کو اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں دیکھ سکتی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 19 فروری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،یہ اصول طے شدہ ہے کہ ہائیکورٹ ازخودنوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی،ہائیکورٹ رٹ اختیار میں صرف وہی ریلیف دے سکتی ہے جو مانگا گیا ہو،ہائیکورٹ نے خفیہ اداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے کر ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 18 ججوں کے تبادلے، نوٹیفکیشن بھی جاری