قلندرز کا پہاڑ جیسا ہدف، زلمیز کی قمر ٹوٹ گئی

Feb 26, 2023 | 18:53:PM
قلندرز کا پہاڑ جیسا ہدف، زلمیز کی قمر ٹوٹ گئی
کیپشن: لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ٹاس ہو رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ 8میں لاہور قذافی سٹیڈیم میں جاری 15ویں میچ میں  لاہور قلندرز کے پہاڑ جیسا242 رنز کے ہدف کے نیچے دب کر پشاور زلمی کی قمر ٹوٹ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دے دی ہے، شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  پشاور زلمی کو 242 رنز کا ہدف دیا جو کہ پی ایس ایل 8 کا سب سے بڑا ہدف دیا جبکہ  یہ ہدف پی ایس ایل کی تاریخ کا اب تک کا تیسرا بڑا ہدف تھا اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کو 248 رنز کا ہدف دے چکی ہے۔ 

لاہور قلندرز کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو فخر زمان اور مرزا بیگ میدان میں اترے لیکن مرزا بیگ زیادہ دیر میدان میں نہ ٹھہر سکے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے ٹیم کا سکور 127 رنز تک پہنچایا اور عبداللہ شفیق 41گیندوں پر 75 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے اس کے بعد فخر زمان نے زلمی گیند بازوں کی درگت بنانے کا فیصلہ کیا اور 10 چھکے 3چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 96 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، جبکہ سیم بلنگز نے 47 رنز بنائے ۔

پشاور زلمی کی بات کی جائے تو242 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز ہی بناسکی ٹام کھلر55،صائم ایوب 51،راجہ پکسا 24 ،پاوول 20 رنز بناکر نمایاں رہے ، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 5اور زمان  خان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیااب کل لاہور قلندزر اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کرے گی۔

 پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں،کامران غلام اور شے ہوپ کی جگہ عبداللہ شفیق اور سیم بلنگز فائنل الیون کا حصہ بن گئے ہیں، دنوں نئے کھلاڑیوں نے بلے سے بہترین کیا ۔دیگر کھلاڑیوں میں حارث رؤف ، فخر زمان، طاہر بیگ، ڈیوڈ ویسا اور سکندر رضا شامل ہیں، ان کے علاوہ حسین طلعت، سیم بلنگز ، زمان خان ،راشد خان اور عبداللہ شفیق بھی فائنل الیون میں شامل ہیں۔سیم بلنگز آج لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیبیو کریں گے.

یہ بھی پڑھیں: مقدس گائے والی قانون سازی کب تک چلے گی،بلاول بھٹو