ٹیچرز نے طالبات کے قیمتی موبائل فونز آگ میں پھینک دیے؛ویڈیو منظر عام پر

Feb 26, 2022 | 23:56:PM
ٹیچرز نے سکول طالبات کے قیمتی موبائل فونز جلادیے
کیپشن: ٹیچرز موبائل جلاتے(انسٹاگرام فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)اکثر سکول، کالجز میں طلبا وطالبات پر موبائل فونز کو تعلیمی اداروں میں لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ سکول یا کالج کے دوران پڑھنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سکول ٹیچر نے طالبات کے سامنے ان کے قیمتی موبائل فونز جلادیے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد سکول کی طالبات اپنی ٹیچر کو دیکھ رہی ہیں جو ان کے موبائل فونز ایک ڈرم میں لگائی آگ کے اندر پھینک رہی ہے۔اس دوران بچے ٹیچرز سے موبائل فون آگ میں نہ پھینکنے کی درخواست کرتے رہے لیکن ٹیچرز نے ایک نہ سنی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو انڈونیشیا کے کسی سکول کی ہے۔پابندی کے باوجود طالبات کلاس روم میں موبائل استعمال کررہی تھی جس پر خاتون ٹیچرز نے ان کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور ان کے سامنے سب موبائل جلادیے۔

ایک تحقیق کے مطابق  پڑھائی کے دوران فون کے استعمال سے پڑھائی کا ہرج ہوتا ہے۔ جو طالب علم پڑھائی کے دوران ٹیکسٹ پیغامات بھیجتے یا وصول کرتے ہیں ان کے امتحانی نتائج اتنے اچھے نہیں ہوتے اور وہ نوٹس لینے والے کام بھی اچھی طرح نہیں کر پاتے۔