گوادر کی ترقی کے دشمن پہچانے گئے، سختی سے نمٹنے کا فیصلہ 

Dec 26, 2022 | 22:29:PM
گوادر، ترقی و خوشحالی کے دشمن، مولانا ہدایت الرحمان، شرپسندی، لیڈ،
کیپشن: شرپسند عناصر نے اسلحہ اٹھا رکھا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گوادر کی ترقی و خوشحالی کے دشمن، شرپسند پہچانے گئے،حق دو تحریک کے سرپرست مولانا ہدایت الرحمان شرپسندی کو لیڈ کر رہے ہیں،حق دو تحریک درحقیقت گوادر کے عوام سے ترقی و خوشحالی کا حق چھیننے کی سازش ہے۔
مولانا ہدایت الرحمان پرکشش نعروں سے گمراہ کر کے ترقیاتی منصوبوں کے خلاف احتجاج کو ہوا دینے میں پیش پیش ہیں،دو ماہ سے گوادر کے معمولات زندگی کو یرغمال بنایا گیا ہے،امن پسندی کے نام پر تشدد کو ہوا دی جا رہی ہے۔
ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے بغیر گوادر تو کیا کسی شہر کی ترقی ممکن نہیں،مولانا ہدایت الرحمان عوام کو ریاست، اداروں کے خلاف اکسانے کی سازش میں کھلے عام ملوث ہو رہے ہیں۔
حق دو تحریک کے ناجائز مطالبات کے باوجود ماضی میں حکومت کی سمجھانے کی کوششیں ہوتی رہیں،مولانا ہدایت الرحمان کے مذموم مقاصد ہر حکومتی کوشش کے آڑے آ گئے،حکومت کی بات چیت کی ہر کوشش کا جواب پرتشدد طرز عمل سے دیا جا رہاہے۔
ریاست اب کسی شرپسند کو گوادر، بلوچستان اور ملک کے مستقبل سے نہ کھیلنے دے گی بلکہ سختی سے نمٹے گی۔اس حوالے سے فیصلہ ہو گیا،گوادر کے عوام ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح اب بھی مسترد کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
حکام کاکہناہے کہ گوادر میں کسی تخریبی احتجاج کی اب قطعا اجازت نہیں ہو گی، حکومت کسی تخریبی و پریشر گروپ کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی،مولانا ہدایت الرحمان کی شرپسندی پر بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل نظریں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کو ئٹہ :’’حق دو تحریک‘‘ دھرنے کیخلاف کارروائی، 18 افراد گرفتار