ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کی کنجی نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے:شہباز شریف

Dec 26, 2022 | 21:08:PM
ملکی ترقی, کنجی, نوجوان نسل:شہباز شریف
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لا نے کے لئے کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمیٹی ملک بھر میں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے ساتھ ساتھ ثقافت کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی،نوجوان نسل میں پاکستان کو قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کا جذبہ اور ولولہ موجود ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایمچور شارٹ فلم فیسٹیول 2022کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پاکستان تمام وسائل نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کرنے کیلئےتیار ہے،نیشنل امیچور فلم فیسٹیول میں بہترین فلمیں تیار کر کے نوجوانوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں ، نوجوانوں نے دن رات محنت کر کے اس معاشرے میں خود اپنا مقام بنایا ہے ، ایوارڈ جیتنے والوں نے آج کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے ہیں، کامیاب ہونے والوں نے حقیقی معنوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے،شہباز شریف نے کہا کہ آج نالج کا دور ہے ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری نوجوان نسل میں پاکستان کو قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کا جذبہ او رولولہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان بچوں اور بچیوں نے شارٹ فلم کے ذریعے پاکستان کا حسن ، قدیم ورثہ ،دریا ،سمندر اور جھیلوں کی خوبصورتی سے عکاسی کی اور دنیا کو دکھایا ہے ، اگر پاکستان نے ترقی کرنی اور آگے بڑھنا ہے تو اس کی کنجی ہماری نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو معرض وجو د میں آئے 75 سال ہوگئے ہیں، لیکن قائداعظم کا خواب پورا نہیں ہوا ، قائداعظم کے خواب کو ہماری نوجوان نسل نے ہی پورا کرنا ہے، نوجوان نسل نے ہی پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے ۔