اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کیلئےسکیورٹی الرٹ جاری کردیا

Dec 26, 2022 | 20:55:PM
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کیلئےسکیورٹی الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکیورٹی صورتحال پر اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانہ کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ 

سعودی سفارتخانہ کے مراسلے کے مطابق  پاکستان میں مقیم اور آنے والے سعودی شہری احتیاط برتیں،شہری ضرورت کے علاؤہ باہر نہ نکلیں،اسلام آباد کی سکیورٹی کو اعلیٰ سطح پر بٹھا دیا گیا ہے،سعودی شہری ضرورت پڑنے پر سفارتخانہ اور قونصلیٹ سے رابطہ کریں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے امریکن ایمبیسی نے اپنے سٹاف کیلئے سکیورٹی الرٹ جا ری  کیا تھا۔

 امریکن سفارتخانے نے امریکی سٹاف کو میریٹ ہوٹل جانے سے منع کر دیا ، امریکی سفارتخانہ کے مطابق  ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکن سٹاف کو ہوٹل جانے سے روکا گیا ہے،امریکن سٹاف پر میریٹ ہوٹل میں ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی پر الرٹ جاری کیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق امریکن سٹاف پر چھٹیوں کے دوران کسی بھی وقت حملہ کیا جا سکتا ہے،تشویشناک سکیورٹی کے باعث اسلام آباد کو ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

   امریکن سفارتخانے نے اپنے سٹاف پر تمام عوامی اجتماعات میں شرکت پر پابندی عائد کر دی،سفارتخانے کا امریکی عملہ چھٹیوں کے دوران  غیر ضروری سفر سے گریز کرے۔