تحریک انصاف اور ق لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ،کارکن تحفظات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف اور ق لیگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ، ق لیگ کو آئندہ انتخابات میں نشستیں دینے کیخلاف پارٹی میں شدید تحفظات ہیں۔
ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ق لیگ پنجاب میں موجودہ سیاسی اتحاد کے تحت شامل کی گئی ،آئندہ الیکشن میں ہماری بجائے اب ق لیگ کے امیدوار کو سپورٹ کرنا بالکل ممکن نہیں ، آئندہ الیکشن میں ٹکٹ لینے کیلئے کیوں نہ ہم پھر ق لیگ میں شامل ہو جائیں،ہمیں استعفی دینے پر زور دیا جا رہا ہے ، پہلے طے کیا جائے ہمیں آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے درجنوں ارکان پنجاب و قومی اسمبلی کے ق لیگ سے خفیہ رابطے جاری ہیں ،قومی اسمبلی کے 40 سے زائد ارکان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے کے باعث استعفی نہیں دینا چاہتے ، ناراض ارکان کے مطابق عمران خان کبھی اپنے کھلاڑیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،عمران خان کے انتہائی قریب رہنے والی قیادت ہمیں آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں۔