استعفوں پر پیپلزپارٹی میں اختلافات نہیں ،را جا پر ویز اشرف

Dec 26, 2020 | 18:04:PM
استعفوں پر پیپلزپارٹی میں اختلافات نہیں ،را جا پر ویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز)راجا پر ویز اشر ف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ہر اجلاس میں اسمبلی کے استعفوں پر بات چیت ہوتی ہے۔پیپلزپارٹی نے اسمبلی سے استعفو ں کے لیے 29دسمبر کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا جلاس طلب کیاہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری سب سے رائے لیں گے جو جمہوری طریقہ ہے۔استعفوں پر پیپلزپارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ہم نے استعفے دینے کا مسئلہ آخری حد کے لئے رکھا ہے ۔محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات کا مقصد مسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔راجا پر ویز اشر ف نے مزید کہا کہ اگر بات چیت کرنی ہے تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اسمبلی میں ہونا چاہے،پی ڈی ایم کی قیادت کل محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے آرہی ہے ۔مولانا فضل الرحمان اپنی پارٹی مصروفیات کے باعث کل گڑھی خدا بخش بھٹو نہیں آرہے ۔جے یو آئی ف کی قیادت کا مرکزی وفد جلسے میں شرکت کر ے گا۔