امن اور دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،نیول چیف

Dec 26, 2020 | 14:21:PM
امن اور دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،نیول چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ  پاک بحریہ اپنے جدید اثاثوں کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پانیوں میں ہمہ وقت موجود اور تیار ہے۔ہماری امن اور دوستی کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں 114 ویں مڈشپ مین پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔نیول چیف  نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے مذموم ارادوں سے آگاہ اور ان سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت اور ہر قیمت پر تیار ہیں۔