عید کے موقع پر قیدیوں کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

Apr 26, 2021 | 13:26:PM
عید کے موقع پر قیدیوں کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 روز کی معافی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی سمری میں عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 30 روز کی معافی کی درخواست کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری صدر مملکت کو بھجوائی جائے گی۔وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گرد اور قتل سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات کے قیدیوں کے لیے یہ رعایت نہیں ہو گی، 65 سال سے زائد عمر کے معمولی جرائم میں مرد قیدی رعایت کے مستحق ہوں گے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں قید 60 سال کی خواتین اس رعایت کی مستحق ہوں گی تاہم کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔