افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری

Nov 25, 2023 | 18:59:PM
افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں۔

سی اے اے کے مطابق کابل میں تاحال ائیر ٹریفک سروس معطل ہے، افغانستان جانے والی پروازیں اپنے رسک پر جاسکتی ہیں۔

سی اے اے نوٹم کے مطابق پاکستان کی حدود میں داخلے سے 15 منٹ قبل ائیرٹریفک کنٹرول کوآگاہی دینا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فوج میں بغاوت کی کوشش، 2 سابق افسران کو سزا سنادی گئی

سی اے اے نے افغانستان سے پاکستان فضائی حدود میں داخلے کیلئے فریکوئنسی بھی جاری کی ہے جس کے ذریعے افغانستان سے داخل پروازوں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

نوٹم کے مطابق مشرق سے افغانستان جانے والی پروازوں کو اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن رہنمائی فراہم کرے گا، کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن بھی رہنمائی فراہم کریں گے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا ہے۔