ڈالر کو بریک نہ لگ سکی ،قیمت میں مزید اضافہ

ڈار کے نسخے بھی کام نہ آئے،ڈالر میں تاحال اضافہ جاری ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافہ ہوگیا

Nov 25, 2022 | 10:19:AM
ڈار ,انٹر بینک,سینیٹر اسحاق ڈار , طارق بشیر چیمہ
کیپشن: ڈالر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی(اشرف خان)ڈار کے نسخے بھی کام نہ آئے،ڈالر میں تاحال اضافہ جاری ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے اضافہ ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 223.92روپے سے بڑھ کر 224روپے پر پہنچ گیا ۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

یاد رہے  وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ملک میں چینی کے سٹرٹیجک ذخائر اور قیمتوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ۔ وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم غنی عثمان کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود، وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ، معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، چیئرمین ایف بی آر، وائس چیئرمین ایسوسی ایشن سکندر ایم خان، وائس چیئرمین احمد ابراہیم ہاشم اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے وزیر خزانہ کو ملکی مجموعی اقتصادی ترقی میں چینی کی صنعت کے کردار اور خدمات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے چینی کی صنعت کو جی ایس ٹی، چینی کے سٹاک اور برآمد سے متعلق مسائل کے بارے میں بھی بتایا۔

۔