مہاجرین کی کشتی  کو حادثہ ۔۔۔31افراد ڈوب گئے

Nov 25, 2021 | 09:13:AM
مہاجرین کی کشتی الٹ گئی،
کیپشن: مہاجرین کی کشتی الٹ گئی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی )کے  مطابق فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین برطانوی سمندری حدود  میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ23کو بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ  تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ کلائس کی شمالی بندرگاہ کےساحل پرپیش آیا ،فرانسیسی جہاز نے پانی میں بے ہوش افراد اور لاشوں کو تیرتا دیکھا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا،مقامی حکام نے بتایا کہ تلاش میں حصہ لینے کے لیے تین ہیلی کاپٹرز اور تین کشتیوں کو تعینات کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:    موت کے بعد زندگی کیسی ہے۔۔تحقیقی مقالہ پر لاکھوں ڈالر انعام

 رپورٹس کے مطابق فرانسیسی اور برطانوی حکام  مہاجرین کی تلاش میں ہوائی اور سمندری راستے سے ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں،برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اس سے وہ حیرت زدہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کو روکنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

اس کے علاوہ فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا  ہے کہ کشتی  کا حادثہ ایک سانحہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد مجرمانہ اسمگلروں کا شکار تھے ،دوسری جانب مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ 2014 میں جب سے اس نے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کیا ہے تب سے یہ  سمندری  حدود میں سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:    کسی بھی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔شیل اور پی ایس او کا اعلان