15 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے کا انوکھاماسک

Nov 25, 2020 | 19:20:PM
 15 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے کا انوکھاماسک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جاپانی کمپنی نے کورونا وائرس سے بچنے کےلیے بہت ہی خاص قسم کا ماسک تیار کیا ہے جس کی قیمت تقریباً 15 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ اس ماسک کو مکمل طو ر پر ہینڈ میڈ طر ز پر تیا ر کیا گیا ہے جس میں ہیرے کے علاوہ 330 سچے موتی اور مہنگے کرسٹل کے 300 چھوٹے ٹکڑے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق یہ ماسک ایک جاپانی کمپنی نے تیار کیا ہے جس کا مقصد امیر گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے کاروبار کو وسعت دینا ہے ۔ ماسک جاپان میں اس کمپنی کی دکانوں کے علاوہ ”ماسک ڈاٹ کوم“ نامی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے جہاں اسی ادارے کے بنائے ہوئے 200 اقسام کے مہنگے ماسک بھی فروخت کیلئے موجود ہیں، جن کی کم از کم قیمت 500 ین سے شروع ہوتی ہے۔صارفین کو اعتراض ہے کہ جو کوئی بھی یہ ماسک پہنے گا اسے لازماً بہت قیمتی اور خوبصورت لباس بھی پہننا پڑے گا، لیکن یہ بات بھی صاف ظاہر ہے کہ جو شخص صرف خوبصورت اور منفرد نظر آنے کیلئے پہنے گا وہ اپنے باقی لباس کی خوبصورتی پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
یہ دنیا کا مہنگا ترین کورونا ماسک نہیں بلکہ یہ اعزاز اسرائیلی جوہری کے بنائے ہوئے کورونا ماسک کے پاس ہے جس کی تیاری میں 18 قیراط کا 250 گرام سونا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کی قیمت تقریباً 24 کروڑ پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس طرح امیر لوگوں نے اپنا ما سک بھی قیمتی ترین بنوا لیا ہے۔