"کورونا سے کچھ نہیں ہو گا" کہنے والے صحت اور روزگار کے دشمن ہیں:اسدعمر

Nov 25, 2020 | 14:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جو آپ کوبتارہا ہے کورونا سےکچھ نہیں ہو گا، وہ آپ کی صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل 3009 کورونا کیسز کا اضافہ، 59 اموات ہوئی جبکہ 324نئےمریض اسپتالوں میں داخل ہوئے اور آکسیجن بیڈزپر 116 مریضوں کا اضافہ ہوا ، یہ ایک دن کے اعدادوشمار ہیں، جو آپ کوبتارہا ہے کورونا سےکچھ نہیں ہو گا، وہ صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔

 گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوروناکی دوسری پاکستان کیلئےبہت خطرناک ہوسکتی ہے،اسکول بند کرنےکافیصلہ آسان نہیں تھا، لوگوں کےریوں سےمعلوم ہورہاہےانہیں کوروناکی شدت کااحساس نہیں۔اسد عمر نے کہا تھا کہ ملک میں اس وقت بڑےبڑےسیاسی اجتماعات ہورہےہیں، 11جنوری2021سےحالات دیکھ کراسکول کھلنےکاامکان ہے، ملک میں سیاست پر پابندی نہیں،آگاہی فراہم کرناسیاسی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، اسپیکرسےدرخواست ہے کوروناسےمتعلق پارلیمانی کمیٹی کااجلاس جلدبلایاجائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیراختیارنہ کیں توملک میں جون سےزیادہ کیسزمیں اضافہ ہوگا، 3ہفتوں میں کوروناکیسزمیں تیزی سےاضافہ ہواتھا، اب ہم نے احتیاط نہ کی تو کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہوگی اور صورتحال انتہائی خراب ہوسکتی ہے۔